جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص دعا کرتا ہے۔ جس میں گناہ یا قطع رحمی نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو اس کی مطلوبہ چیز ہی عطا فرما دیتا ہے یا پھر اس کی مثل تکلیف اس سے دور کر دیتا ہے۔ “ صحیح، رواہ الترمذی (۳۳۸۱، ۳۵۷۳)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2236]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (3381، 3573 وقال: حسن غريب صحيح) و للحديث شواھد .»