ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت سورت حٰم الدخان کی تلاوت کرتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ “ ترمذی۔ اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، عمر بن ابی خثعم راوی کو ضعیف قرار دیا گیا ہے، اور محمد یعنی امام بخاری ؒ نے فرمایا: وہ منکر الحدیث ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2149]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (2888) ٭ عمر بن أبي خثعم: منکر الحديث کما نقل الترمذي عن البخاري رحمهما الله .»