ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کی تخلیق سے ہزار برس پہلے سورۂ طہ اور سورۂ یٰسین کی تلاوت فرمائی، جب فرشتوں نے قرآن سنا تو انہوں نے کہا: اس امت کے لیے خوشخبری ہو جس پر یہ اتارا جائے گا، ان مبارک دلوں کے لیے خوشخبری ہو جو اسے یاد کریں گے، اور اسے پڑھنے والی زبان کے لیے خوشخبری ہو۔ “ اسنادہ ضعیف جذا موضوع۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2148]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا موضوع، رواه الدارمي (456/2 ح 3417) [وابن حبان في المجروحين (108/1) و ابن الجوزي في الموضوعات (110/1) ٭ إبراهيم بن مھاجر بن مسمار: ضعيف و عمر بن حفص بن ذکوان متروک .»