سہیل بن ابی حشمہ نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جب تم اندازہ کر لو تو پھر زکوۃ وصول کرو تہائی حصہ چھوڑ دو، اگر تم تہائی حصہ نہ چھوڑو تو پھر چوتھائی چھوڑ دو۔ “ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1805]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (643) وأبو داود (1605) والنسائي (42/5 ح 2493)»