بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے عرض کیا: کہ اہل صدقہ ہم پر زیادتی کرتے ہیں، کیا ہم ان کی زیادتی کے مطابق اپنے اموال میں سے چھپا لیا کریں؟ فرمایا: ”نہیں۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1784]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (1586) ٭ ديسم: مستور لم يوثقه غير ابن حبان.»