جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، کچھ اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا: صدقہ وصول کرنے والے کچھ لوگ ہمارے پاس آتے ہیں تو وہ ہم پر ظلم کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو۔ “ انہوں نے عرض کیا۔ اللہ کے رسول! خواہ وہ ہم پر ظلم کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے صدقہ وصول کرنے والوں کو خوش کرو خواہ تم پر ظلم کیا جائے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1783]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (1589) [و مسلم: 989/29] »