ابولبابہ بن عبدالمنذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جمعہ کے دن اللہ کے ہاں سیدالایام اور باقی ایام سے عظیم تر ہے۔ وہ اللہ کے ہاں یوم الاضحی اور یوم الفطر سے بھی عظیم تر ہے۔ اس کو پانچ خصوصیات حاصل ہیں: اللہ نے آدم ؑ کو اسی روز تخلیق فرمایا، اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو زمین پر اتارا، اللہ نے اسی روز آدم ؑ کو وفات دی، اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں بندہ جو بھی حلال چیز طلب کرتا ہے۔ وہ اسے مل جاتی ہے۔ اور اسی روز قیامت قائم ہو گی، مقرب فرشتے، آسمان و زمین، ہوا، پہاڑ اور سمندر جمعہ کے دن سے خائف رہتے ہیں۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (1084) ٭ فيه عبد الله بن محمد بن عقيل: ضعيف.»