امام احمد نے سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ ایک انصاری شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیں کہ اس میں کیا خبر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں پانچ خصوصیات ہیں،،،،،۔ “ اور باقی حدیث آخر تک (اسی طرح) بیان کی۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (5/ 284 ح 22824) [و عبد بن حميد (309) ] ٭ ابن عقيل: ضعيف.»