ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وتر ہر مسلمان پر واجب ہے، جسے پسند ہو کہ وہ پانچ وتر پڑھے تو وہ پانچ پڑھے، جو تین پڑھنا پسند کرے تو وہ تین پڑھے اور جسے ایک وتر پڑھنا پسند ہو تو وہ ایک پڑھے۔ “ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1265]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (1422) والنسائي (238/3، 239 ح 1711. 1714) و ابن ماجه (1190) [و صححه الحاکم علٰي شرط الشيخين (302/1) ووافقه الذهبي. ] »