ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”فرض نماز کے بعد رات کے آخری حصے میں پڑھی گئی نماز سب سے بہتر ہے۔ “ صحیح، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1236]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (2/ 342 ح 8488) [و رواه مسلم کما سيأتي: 2039] »