ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: فلاں شخص رات کو تہجد پڑھتا ہے اور جب صبح ہوتی ہے چوری کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک وہ عنقریب تمہاری بتائی ہوئی بات (نماز) اسے روک دے گی۔ “ صحیح، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1237]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أحمد (2/ 447) و البيھقي في شعب الإيمان (3261)»