کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اچھی طرح وضو کر کے مسجد کے قصد سے روانہ ہو تو وہ (راستے میں) اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ میں داخل نہ کرے، کیونکہ وہ (حکماً) نماز ہی میں ہے۔ “ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 994]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (241/4 ح 18282) و أبو داود (562) والترمذي (386 و أعله) و النسائي (لم أجده) والدارمي (326/1. 327 ح 1411) [و صححه ابن خزيمة (441) و ابن حبان (316) و للحديث شواھد.] »