ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ نماز میں ہوتا ہے تو جب تک وہ ادھر ادھر نہ دیکھے تو اللہ عزوجل اس پر اپنی توجہ مرکوز رکھتا ہے، جب وہ ادھر ادھر دیکھتا ہے تو پھر وہ اس سے رخ موڑ لیتا ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 995]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 172 ح 21845) و أبو داود (909) والنسائي (8/3 ح 1196) والدارمي (1/ 331 ح 1430) [و صححه ابن خزيمة (481، 482) والحاکم (236/1) ووافقه الذهبي .] »