مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں پر مسح کیا تو میں نے عرض کیا اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ نے فرمایا: (نہیں)، بلکہ تم بھولے ہو میرے رب عزوجل نے مجھے اسی کا حکم فرمایا۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 524]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (253/4 ح 18407) و أبو داود (156) ٭ بکير بن عامر: ضعيف، ضعفه الجمھور .»