علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، اگر دین کا دارومدار عقل و رائے پر ہوتا تو موزوں پر نیچے مسح کرنا ان کے اوپر مسح کرنے سے افضل و بہتر ہوتا جبکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں کے اوپر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ابوداؤد ؛ اور دارمی نے بھی اسی معنی میں روایت کیا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 525]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أبو داود (162) والدارمي (1/ 181 ح 721) ٭ أبو إسحاق السبيعي عنعن و حديث الحميدي (47) يغني عنه .»