سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک آدمی کا مقدمہ پیش ہوا جس نے کسی کو اس کی ران پر ایک سینگ مارا، جس سے اس کی ران زخمی ہوگئی، اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص دیجیئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا علاج کرو، اور کچھ دیر ٹھہرو یہاں تک کہ ہم دیکھیں کہ یہ زخم کدھر جاتا ہے۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص لے دیجیئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پھر یہی بات فرمائی تو وہ شخص کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قصاص لے دیجیئے، تو آپ نے اس کو قصاص لے دیا، تو اس کی ٹانگ سوج گئی اور جس سے قصاص لیا گیا تھا اس کی ٹانگ ٹھیک ہوگئی۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دیت باطل کر دی۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الدِّيَةِ/حدیث: 1186]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16209، 16210، 16214، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3115، 3116، 3117، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 28360، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1886، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5028، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 126، 3460، 4068، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 377 قال الهيثمي: وفيه محمد بن عبد الله بن نمران وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (6 / 296)»