سیدنا خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خریم اچھا لڑکا ہے، اگر یہ اپنے بال کٹوائے اور تہبند اونچی رکھے۔“ سیدنا خریم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میرے بال میرے کانوں سے آگے کبھی نہیں گئے اور میری تہبند میری ایڑیوں سے نہیں گزری۔ [معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 685]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6671، 7512، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17899، 19201، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4156، 4157، 4161، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3506، والطبراني فى «الصغير» برقم: 415، 747 قال الهيثمي: مداره على المسعودي وقد اختلط والراوي عنه لم أعرفه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (5 / 122)»