الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


معجم صغير للطبراني
کتاب الادب
ادب کا بیان
37. اونٹوں کی زکوٰۃ کا بیان
حدیث نمبر: 683
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذِ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا حَقُّ الإِبِلِ؟، فَقَالَ: أَنْ تَنْحَرَ سَمِينَهَا، وَتُطْرِقَ فَحْلَهَا وَتَحْلُبَهَا يَوْمَ وِرْدِهَا"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ، إِلا أَبُو حُذَيْفَةَ الأَشْجَعِيُّ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ اونٹوں کا کیا حق ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے موٹے کو تو ذبح کرے، اور ان میں سے سانڈ جفتی کے لئے دے دے، اور گھاٹ پر اُتارنے کے دن انکا دودھ نکال کر صدقہ کر دے۔ [معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 988، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3255، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2455، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2246، وأبو داود فى «سننه» 1661، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1657، 1658، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7879، 7880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14666، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3452، والطبراني فى «الصغير» برقم: 373، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10802»

حكم: صحيح