سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہ کہتى ہیں کہ میں نے نبى صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک آدمى نے سوال کیا تو اس نے کہا: میرے دل میں ایسے خیالات آتے ہیں کہ میں اگر ان کو زبان پر لاؤں تو اپنا سارا اجر ضائع کردوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”ایسا وسوسہ صرف مومن کو ہى ملتا ہے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 22]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرہ، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3430، والطبراني فى «الصغير» برقم: 356 قال الهيثمي: في إسناده سيف بن عميرة قال الأزدي يتكلمون فيه، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 34) وقال ابن حجر: صدوق له أوهام، تقريب التهذيب: (1 / 428)»