۔ یحییٰ بن یحییٰ نے کہا: ہمیں ہشیم نے سیارے سے خبر دی، انھوں نے ثابت بنا نی سے، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان (انصار) کے لڑکوں کے پاس سے گزرے تو آپ نے ان کو سلام کیا۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلامتی کی دعا دی۔
شعبہ نے سیار سے روایت کی، کہا: میں ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا وہ کچھ بچوں کے پاس سے گزرے تو انھیں سلام کیا، پھر ثابت نے یہ حدیث بیان کی کہ وہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ جا رہے تھے وہ بچوں کے پاس سے گزرے تو انھوں نے ان کو سلام کیا۔اور حضرت انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بچوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا،
سیار بیان کرتے ہیں، میں حضرت ثابت بنانی کے ساتھ جا رہا تھا، سو وہ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا اور بتایا کہ وہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ چل رہا تھا تو وہ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا اور حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے بتایا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے تو آپ بچوں کے پاس سے گزرے اور انہیں سلام کہا۔