سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز بیچ رات کی نماز ہے۔“[سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1515]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «لم يحكم عليه المحقق، [مكتبه الشامله نمبر: 1517] » اس روایت کی سند میں یزید بن عوف مختلف فیہ ہیں، لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1163/203] ، [أبوداؤد 2429] ، [ترمذي 438] ، [نسائي 1612] ، [أبويعلی 6392] ، [ابن حبان 2563] ، [الحاكم 307/1، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 1514) اس حدیث سے تہجد کی فضیلت ثابت ہوئی اور یہ کہ بیچ میں پڑھنا افضل ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اوّل الیل، وسط اللیل اور اخیر رات میں نماز پڑھنا ثابت ہے، جب بھی موقع ملے پڑھ لینا چاہئے کیونکہ فرض نماز کے بعد سب نمازوں سے زیادہ اس کی فضیلت ہے۔