سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سیدنا عمر رضوان الله علیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ مجھے رات میں جنابت لاحق ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ عضو کو دھو لیں وضو کریں اور سو جائیں۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 783] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 287] ، [مسلم 306] ، [صحيح ابن حبان 1212] ، [معرفة السنن والآثار للبيهقي 1516] و [المحلي 86/1]
عبدالرحمٰن بن اسود سے مروی ہے، ان کے والد نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں سونا چاہے تو کیا کرتے تھے؟ انہوں نے بتایا کہ: آپ نماز کا سا وضو کرتے پھر سو جاتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «محمد بن إسحاق مدلس وقد عنعن ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 784] » اس سند سے یہ روایت ضعیف ہے، لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 286] ، [مسلم 305] ، [صحيح ابن حبان 1217] ، [البيهقى فى معرفة السنن والآثار 1517] و [المحلي 220/2]
وضاحت: (تشریح احادیث 778 سے 780) لہٰذا جو شخص حالتِ جنابت میں سونا چاہے اسے وضو کر لینا چاہیے، یہ اُمّت پر آسانی کے لئے ہے، وضو کر کے سو جائے لیکن نماز سے پہلے غسل کر لے، ورنہ سستی و کاہلی میں نماز چھوڑنے پر گنہگار ہوگا۔