سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سیدنا عمر رضوان الله علیہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ مجھے رات میں جنابت لاحق ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ عضو کو دھو لیں وضو کریں اور سو جائیں۔“[سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 783] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 287] ، [مسلم 306] ، [صحيح ابن حبان 1212] ، [معرفة السنن والآثار للبيهقي 1516] و [المحلي 86/1]