سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو وہ الحمد للہ کہے تو فرشتہ کہتا ہے: رب العالمین، اور جب بنده رب العالمین کہے تو فرشتہ يرحمك الله کہتا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 920]
تخریج الحدیث: «ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك: أخرجه البيهقي فى شعب الإيمان: 9324 و الطبراني فى الكبير: 453/11 مرفوعًا»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد موقوفًا وقد روي مرفوعًا وإسناده هالك
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کو چھینک آئے تو ”الحمد للہ“ کہے۔ جب وہ یہ کہے تو اس کا بھائی یا ساتھی ”یرحمك الله“ کہے۔ جب وہ ”یرحمك الله“ کہے تو وہ کہے: ”يهديك الله و يصلح بالك“، اللہ تجھے ہدایت دے اور تیرے معاملات کی اصلاح کرے۔“ ابوعبداللہ الامام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس باب میں ابوصالح سمان کی روایت سب سے زیادہ صحیح ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب/حدیث: 921]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب: 6224 و أبوداؤد: 5033»