سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں دونوں میں سے کس کی طرف ہدیہ بھیجا کروں؟ آپ نے فرمایا: ”جس کا دروازہ ان دونوں میں سے تمہارے (گھر کے) زیادہ قریب ہو۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 107]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب حق الجوار فى قرب الأبواب: 6020، 2259 و أبوداؤد: 5155 - المشكاة: 1936»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک دوسری سند سے روایت ہے کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے کس کی طرف ہدیہ بھیجوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں میں سے جس کا درواز ہ تمہارے (دروازے کے) زیادہ قریب ہو (اسے پہلے بھیجو)۔“[الادب المفرد/كِتَابُ الْجَارِ/حدیث: 108]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الشفعة، باب أى الجوار أقرب: 2259، 6020»