الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصوم
روزوں کے احکام و مسائل
6. روزوں میں وصال کی ممانعت
حدیث نمبر: 405
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ، إِيَّاكُمْ وَالْوِصَالَ))، قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ: فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ، قَالَ: ((فَإِنَّكُمْ فِي ذَلِكُمْ لَسْتُمْ مِثْلِي إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي، فَاكْلَفُوا مِنَ الْأعْمَالِ مَا تُطِيقُونَ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وصال سے بچو، وصال سے بچو، وصال سے بچو۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ تو وصال (افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھا) کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں تم میرے مثل نہیں ہو، میں رات گزارتا ہوں جبکہ میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے، پس تم اتنے ہی اعمال بجا لاؤ جتنی تم طاقت رکھتے ہو۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 405]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب النهي عن اكثر الوصال، رقم: 1103 .»