سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر رات آخری تہائی حصے میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے، تو اس کا منادی اعلان کرتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کیا کوئی بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اسے بخشش دوں؟ تین بار فرماتا ہے۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التهجد و التطوع/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التهجد، باب الدعاء والصلاة الخ، رقم: 1145 . مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب الترغيب فى الدعاء، الخ، رقم: 758»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہر رات جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور کہتا ہے: کون مجھے پکارتا ہے میں اس کی دعا قبول کروں، کون مجھ سے مغفرت طلب کرتا ہے کہ میں اسے بخش دوں۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التهجد و التطوع/حدیث: 236]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب التهجد، باب الدعاء والصلاة من اخر الليل، رقم: 1145 . مسلم كتاب صلاة المسافرين، باب الترغيب فى الدعاء الخ، رقم: 758 . سنن ابوداود، رقم: 1315 . سنن ابن ماجه، رقم: 1366 .»