سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی حالت نماز میں ہو تو وہ نہ اپنے سامنے تھوکے نہ اپنی دائیں جانب، لیکن اپنے بائیں پاؤں کے نیچے، اگر نہ کر سکے، اور اس طرح کرے انہوں نے اپنے کپڑے میں تھوک لیا، پس اسے مل دیا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساجد، باب النهي عن البصاق، الخ، رقم: 551 . سنن ابي داود، رقم: 478 . مسند احمد: 266/2»
قاسم بن مہران القیسی نے بیان کیا، میں نے ابورافع کو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا، آب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز میں ہو تو وہ اپنے سامنے اور اپنی دائیں جانب نہ تھوکے، اور اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے، اگر ایسے نہ کر سکے تو پھر اپنے کپڑے کے کنارے پر تھوک کر اس طرح کر لے“ اور انہوں نے اپنے کپڑے کو مل لیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 131]