سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی حالت نماز میں ہو تو وہ نہ اپنے سامنے تھوکے نہ اپنی دائیں جانب، لیکن اپنے بائیں پاؤں کے نیچے، اگر نہ کر سکے، اور اس طرح کرے انہوں نے اپنے کپڑے میں تھوک لیا، پس اسے مل دیا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساجد، باب النهي عن البصاق، الخ، رقم: 551 . سنن ابي داود، رقم: 478 . مسند احمد: 266/2»