47. قبروں پر بیٹھنا اور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 498
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی ایک انگارے پر بیٹھے جو اس کے کپڑوں کو جلا دے اور اس کی کھال تک (اس کا اثر) پہنچے، تو بھی قبر پر بیٹھنے (یعنی مجاوری کرنے) سے بہتر ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 498]
حدیث نمبر: 499
سیدنا ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ قبر پر بیٹھو اور نہ اس کی طرف نماز پڑھو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 499]