1837. بچے اور بچی کی طرف سے عقیقہ کرنا، اور لفظ عقیقہ کو مکروہ سمجھنا
حدیث نمبر: 2739
-" إن الله لا يحب العقوق، وكأنه كره الاسم".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جواباً) فرمایا: ”اللہ تعالیٰ «عقوق»(یعنی بدسلوکی و نافرمانی) کو ناپسند کرتا ہے۔“ ایسے معلوم ہوتا تھا کہ لفظ «عقيقه» آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کا بچہ پیدا ہوتا ہے (تو اس کا عقیقہ ہونا چاہیئے یا نہیں)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے بچے کی طرف سے جانور ذبح کرنا چاہتا ہے وہ کرے، بچے کی طرف سے دو ہم عمر بکریاں (یا بھیڑیں، مذکر ہوں یا مونث) اور بچی کی طرف سے ایک۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2739]