1838. عظیم امور پسندیدہ اور گھٹیا امور ناپسندیدہ ہیں
حدیث نمبر: 2740
-" إن الله يحب معالي الأمور وأشرافها ويكره سفسافها".
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ رفعت و عزت والے امور پسند کرتا ہے اور ذلت و ذلالت والے امور کو ناپسند کرتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2740]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1627
حدیث نمبر: 2741
-" إن الله عز وجل كريم يحب الكرم ومعالي الأخلاق، ويبغض سفسافها".
سیدنا سھل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ « صلی اللہ علیہ وسلم » نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ مہربان ہے، مہربانی اور بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے اور ردّی اخلاق سے نفرت کرتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2741]