- (إنَّ الرَوحَ لتلقى الروحَ (وفي رواية: اجلس واسجد واصنع كما رأيتَ). قاله لخُزيمة بن ثابت).
سیدنا عمارہ بن خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس کے باپ نے کہا: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہا ہوں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز کی خبر دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً روح، روح سے ملاقات کرتی ہے۔“ ایک روایت میں ہے: ”بیٹھ اور سجدہ کر اور اس طرح کر جس طرح تو نے دیکھا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اس طرح جھکایا ( اس کیفیت کو بیان کرنے کے لیے عفان نے اپنا سر پیچھے کی طرف کیا)، پھر اس نے اپنی پیشانی رسول اللہ کی پیشانی پر رکھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2492]