- (اللهمَّ! [أنتَ] خلقتَ نفسِي وأنتَ توفَّاها، لكَ مماتُها ومحياها، إن أحييتَها فاحفظها، وإن أمتَّها فاغفِر لها. اللهمَّ! إنَّي أسالُك العافِيةَ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو حکم دیا کے جب وہ اپنے بستر پر لیٹے تو کہے: اے: اللہ! تو نے میری جان کو پیدا کیا ہے اور تو ہی اس کو فوت کرے گا، تیرے لیے ہی اس کا مرنا اور زندہ رہنا ہے۔ اگر تو اس کو زندگی عطا کرئے تو اس کی حفاظت کرنا اور اگر موت دے تو بخش دینا۔ اے اللہ! میں تجھ سے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ اس آدمی نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کیا تو نے یہ کلمات اپنے باپ عمر رضی اللہ عنہ سے سنے ہیں؟ انہوں نے کہا: عمر سے اعلی شخصیت یعنی رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے سنے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2136]