الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم
شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام
1082. متعہ حرام ہے
حدیث نمبر: 1572
-" نهى عن المتعة (زمان الفتح متعة النساء)، وقال: ألا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة".
سیدنا ربیع بن سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فتح مکہ کے دوران عورتوں سے) نکاح متعہ کرنے سے منع کیا اور فرمایا: ”آگاہ ہو جاؤ! یہ آج سے روز قیامت تک حرام ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1572]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1010
حدیث نمبر: 1573
-" نهى عن المتعة، وقال: ألا إنها حرام من يومكم هذا إلى يوم القيامة، ومن كان أعطى شيئا فلا يأخذه".
سیدنا ربیع بن سبرہ جہنی رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ سے منع کیا اور فرمایا: ”خبردار! یہ آج سے قیامت کے دن تک حرام ہے اور جو کوئی (اس نکاح کے لئے کسی عورت کو جو کچھ) دے چکا ہے وہ واپس نہ لے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1573]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 381
حدیث نمبر: 1574
-" هدم - أو قال: حرم - المتعة: النكاح والطلاق والعدة والميراث".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو ثینئہ وداع میں پڑاؤ ڈالا۔ آپ نے کچھ چراغ دیکھے اور بعض عورتوں کے رونے کی آواز سنی اور پوچھا: ”یہ کیا تھا؟“ انھوں نے کہا:اے اللہ کے رسول! یہ عورتیں ہیں، جن سے ان کے خاوندوں نے نکاح متعہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نکاح، طلاق، عدت اور میراث نے متعہ کو منہدم یا حرام قرار دیا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الزواج، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم/حدیث: 1574]