- (من خرجَ حتى أتَى هذا المسجدَ- مسجدَ قُباء- فصلّى فيه؛ كان له عِدْل عمْرةٍ).
ابوامامہ بن سہل بن حنیف اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی (گھر سے) نکلے اور اس (مسجد قبا) میں آ کر نماز پڑھے، تو یہ نماز اس کے لیے (ثواب کے لحاظ سے) عمرہ کے برابر ہو گی۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 797]