الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الايمان والتوحيد والدين والقدر
ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان
172. اللہ تعالیٰ کی مغفرت کس مسلمان کے لیے ہے؟
حدیث نمبر: 271
-" من لقي الله لا يشرك به شيئا، يصلي الصلوات الخمس ويصوم رمضان غفر له. قلت: أفلا أبشرهم يا رسول الله؟ قال: دعهم يعملوا".
سیدنا معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جو الله تعالیٰ کو اس حالت میں ملے گا کہ اس نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، پانچ نمازیں پڑھی ہوں اور رمضان کے روزے رکھے ہوں، تو وہ اسے بخش دے گا۔ میں نے کہا: اے الله کے رسول! کیا میں (یہ حدیث بیان کر کے) لوگوں کو خوش نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رہنے دو، تاکہ وہ (مزید) عمل کرتے رہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 271]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1315