تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 14) وَ يَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَىِٕذٍ يَّتَفَرَّقُوْنَ: دنیا میں مومن و کافر اور موحد و مشرک اکٹھے رہ رہے ہیں، ان کے درمیان وطن، نسب، کاروبار، پیشے اور دوستی وغیرہ کے تعلقات بھی ہوتے ہیں، مگر قیامت کے دن ان کے درمیان ایسی جدائی واقع ہو جائے گی کہ پھر کبھی اکٹھے نہیں ہوں گے، چنانچہ کہا جائے گا: « وَ امْتَازُوا الْيَوْمَ اَيُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ» [ یٰس: ۵۹ ] اور الگ ہو جاؤ آج اے مجرمو! اور تمام اہل محشر دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے، فرمایا: « فَرِيْقٌ فِي الْجَنَّةِ وَ فَرِيْقٌ فِي السَّعِيْرِ » [الشورٰی: ۷ ] ایک گروہ جنت میں ہو گا اور ایک گروہ بھڑکتی آگ میں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.