تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 73،72)قَالَ هَلْ يَسْمَعُوْنَكُمْ۠ اِذْ تَدْعُوْنَ …: ابراہیم علیہ السلام نے کسی بھی ذات کی عبادت کے لیے اس میں پائی جانے والی تین صفات ذکر کرکے فرمایا کہ کیا ان میں یہ تینوں یا کوئی ایک صفت پائی جاتی ہے؟ کیا جب تم انھیں پکارتے ہو تو یہ تمھاری بات سنتے ہیں؟ یا تمھیں کوئی فائدہ پہنچاتے ہیں؟ یا نقصان پہنچاتے ہیں؟ اگر نہیں اور یقینا نہیں، تو ان کی عبادت کیوں کرتے ہو؟



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.