تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 37،36) قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ …: ان آیات کی تفسیر سورۂ اعراف (۱۱۱، ۱۱۲) میں گزر چکی ہے، فرق یہ ہے کہ وہاں اَرْسِلْ ہے اور یہاں ابْعَثْ ہے، دونوں ہم معنی ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں سٰحِرٍ عَلِيْمٍ ہے اور یہاں سَحَّارٍ عَلِيْمٍ ہے، یہاں مبالغہ کا صیغہ ہونے کی وجہ سے ترجمہ کیا ہے: کہ وہ تیرے پاس ہر بڑا جادو گر لے آئیں، جو بہت ماہر فن ہو۔ جبکہ وہاں ترجمہ ہے کہ وہ تیرے پاس ہر ماہر فن جادوگر لے آئیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.