تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 13،12)وَ يَضِيْقُ صَدْرِيْ: یعنی اتنے بڑے کام کے لیے جاتے ہوئے مجھے گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے۔

وَ لَا يَنْطَلِقُ لِسَانِيْ: یعنی میں پوری روانی سے تقریر نہیں کر سکتا۔

فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ: تاکہ ان سے مجھے تقویت اور پشت پناہی حاصل ہو اور یوں بھی وہ مجھ سے زیادہ فصیح اللسان ہیں۔ (دیکھیے طٰہٰ: ۳۱۔ قصص: ۳۴) موسیٰ علیہ السلام نے ہارون علیہ السلام کا تعاون حاصل کرنے کے لیے درخواست کی نہ کہ رسالت سے سبکدوشی کے لیے۔ (شوکانی)



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.