تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 90) بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ: اَلْحَقُّ سے مراد یہاں سچ ہے، کیونکہ مقابلے میں لَكٰذِبُوْنَ آ رہا ہے۔ کامل کا مفہوم الف لام سے حاصل ہو رہا ہے، یعنی ہم ان کے پاس جھوٹے قصے کہانیاں (اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ)نہیں لائے، بلکہ ایسا سچ لائے ہیں جس میں کوئی نقص نہیں۔

وَ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ: یعنی یہ لوگ یقینا جھوٹے ہیں، اس بات میں کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک ہے، یا کوئی اس کا بیٹا ہے جسے خدائی اختیارات حاصل ہیں، یا وہ جو چاہے اللہ تعالیٰ سے منوا سکتا ہے اور اس بات میں جھوٹے ہیں کہ موت کے بعد زندگی ممکن نہیں ہے اور ان کا جھوٹ ان کے اعترافات سے ثابت ہے جو اوپر گزرے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.