تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 67) مُسْتَكْبِرِيْنَ یہ تَنْكِصُوْنَ کی ضمیر سے حال ہے، یعنی ہماری آیات کی تلاوت کے وقت تمھارا الٹے پاؤں پھر جانا کسی خوف یا مصروفیت یا کسی اور وجہ سے نہیں تھا، بلکہ تم محض تکبر کرتے ہوئے سننے سے اجتناب کے لیے ایڑیوں پر پھر جاتے تھے۔

بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ: سَمَرَ يَسْمُرُ سَمْرًا وَ سُمُوْرًا فَهُوَ سَامِرٌ (ن) رات کو دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنا اور قصے کہانیاں سنانا۔ هَجَرَ يَهْجُرُ هَجْرًا وَ هِجْرَةً چھوڑنا اور هُجْرًا بے ہودہ، لغو اور فضول باتیں کرنا، بکواس کرنا۔ بِهٖ کی ضمیر قرآن کی طرف جاتی ہے، جو آیات کے ضمن میں مذکور ہے، یعنی رات کو باتیں کرتے ہوئے تم اس قرآن کے متعلق بے ہودہ گوئی اور بکواس کیا کرتے تھے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.