تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 46)اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡىِٕهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا: یہاں وہ بات حذف کر دی ہے جسے فرعون اور اس کے سرداروں نے سخت تکبر سے ٹھکرا دیا، کیونکہ اس سے پہلے تمام انبیاء کے تذکرے میں اس کا بیان کئی بار ہو چکا ہے، یعنی: «‏‏‏‏اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ» [ المؤمنون: ۳۲ ] کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں، تو کیا تم ڈرتے نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کے بیان کے متعلق ہر رسول کی دعوت یہی تھی۔ (دیکھیے انبیاء: ۲۵)

فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ: فَاسْتَكْبَرُوْا میں سین اور تاء کا اضافہ تکبر کی شدت پر دلالت کرتا ہے۔ قَوْمًا عَالِيْنَ کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ قصص (۴)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.