تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 4) كُتِبَ عَلَيْهِ اَنَّهٗ مَنْ تَوَلَّاهُ …: تَوَلّٰي يَتَوَلّٰي دوست بنانا۔ عَلَيْهِ میں ضمیر هِ شیطان کی طرف لوٹ رہی ہے۔ پہلے اَنَّهٗ میں ضمیر شان کی ہے، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے کہ واقعہ یہ ہے۔ اس سے مراد بات میں پختگی پیدا کرنا ہوتا ہے، یعنی شیطان کے متعلق لکھا جا چکا ہے کہ جو اس سے دوستی کرے گا شیطان اسے گمراہ کرے گا۔ مطلب یہ کہ قضائے الٰہی میں اس کے متعلق یہ طے کیا جا چکا ہے۔ لکھنے کا لفظ اس لیے استعمال فرمایا کہ بات لکھے جانے کے بعد پکی ہو جاتی ہے، یا یہ کہ لوح محفوظ میں لکھا جا چکا ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.