تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 76)وَ يَزِيْدُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اهْتَدَوْا هُدًى: یعنی جس طرح گمراہوں کو ڈھیل دیتا ہے اور وہ بدی کے راستے میں بڑھتے چلے جاتے ہیں اسی طرح ہدایت یافتہ لوگوں کو بھی مزید نیک کام کرنے کی توفیق دیتا جاتا ہے، جس سے وہ اس کی خوشنودی کے راستوں پر بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ پھر ایمان کے بعد اخلاص کی دولت سے نوازنا بھی زَادَهُمْ هُدًي (انھیں ہدایت کی مزید توفیق دینا) میں داخل ہے۔ (کبیر)

وَ الْبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ …: اس کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ کہف کی آیت (۴۶)۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.