تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 57)وَ رَفَعْنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا: حدیثِ معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چوتھے آسمان پر ان سے ملاقات مذکور ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس مقام کے مَكَانًا عَلِيًّا (بہت اونچا مقام) ہونے میں کوئی شک نہیں۔ بعض لوگوں نے جو کہا ہے کہ انھیں زندہ آسمان پر اٹھایا گیا، تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی قوی سند کے ساتھ ثابت نہیں بلکہ صرف کعب کا قول ہے جو اسرائیلی روایات بیان کرتے ہیں۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.