تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 36) وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّيْ وَ رَبُّكُمْ …: یہ گود میں عیسیٰ علیہ السلام کے کلام کا آخری حصہ اور خلاصہ ہے۔ اس کا عطف قَالَ اِنِّيْ عَبْدُ اللّٰهِ پر ہے، یعنی انھوں نے کہا کہ بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں، اس کے بعد اللہ کی عطا کردہ نعمتیں بیان کیں، درمیان میں ذٰلِكَ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ سے كُنْ فَيَكُوْنُ تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے جملہ معترضہ ہے، پھر عیسیٰ علیہ السلام کی اس بات وَ اِنَّ اللّٰهَ رَبِّيْ وَ رَبُّكُمْ … پر ان کا کلام مکمل ہوتا ہے۔ یعنی عبادت اسی کا حق ہے جو ہمارا رب ہے، میری اور تمھاری پرورش کرنے والا ہے، سو اسی کی عبادت کرو، یہی سیدھا راستہ ہے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.