تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 13) وَ حَنَانًا مِّنْ لَّدُنَّا …: حَنَانًا کا عطف الْحُكْمَ پر ہے، یعنی ہم نے اسے حکم (قوتِ فیصلہ) اور بڑی شفقت اور پاکیزگی عطا کی۔ حَنَانًا اور زَكٰوةً پر تنوین تفخیم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ بڑی شفقت اور پاکیزگی کیا ہے۔ پاکیزگی سے مراد اخلاق و کردار کی پاکیزگی ہے جو گناہوں سے بچنے سے حاصل ہوتی ہے۔ تَقِيًّا وَقٰي يَقِيْ سے فَعِيْلٌ کے وزن پر ہے، پہلی واؤ کو تاء سے بدل دیا گیا ہے، یعنی اللہ کی نافرمانی سے بہت بچنے والا تھا۔ مِنْ لَّدُنَّا اپنے پاس سے، یعنی یہ حکم حنان اور زکوٰۃ کسی اور کے پاس ہیں ہی نہیں، صرف ہمارے پاس ہیں اور ہم ہی نے اپنے پاس سے انھیں عطا کیے۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.