تفسير ابن كثير



تفسیر القرآن الکریم

(آیت 61) وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓىِٕكَةِ۠ …: مہائمی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس آیت میں اشارہ ہے کہ گزشتہ آیت میں مذکور کفار کی سرکشی کی اصل وجہ شیطان کی پیروی ہے، کیونکہ وہ بھی تکبر اور سرکشی ہی کی وجہ سے راندۂ درگاہ ہوا تھا، اس لیے آگے اس کے آدم علیہ السلام کو بہکانے کا ذکر فرمایا۔

فَسَجَدُوْۤا اِلَّاۤ اِبْلِيْسَ …: اس سجدے کی حقیقت اور ابلیس کے بہتر ہونے کے دعوے کے متعلق دیکھیے سورۂ بقرہ (۳۴)، سورۂ اعراف (۱۱) اور اس کے بعد کی آیات۔ طِيْنًا اصل میں مِنْ طِيْنٍ تھا، مِنْ حذف ہونے کی وجہ سے منصوب ہو گیا۔



https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.